سری نگر،24 اکتوبر:
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کے لئے تعمیر ترقی اور امن و خوشحالی کی راہ کو روشن کرے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’دیپاولی کے متبرک موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’دعا گو ہوں کہ یہ روشنیوں کا تہوار لوگوں کے لئے تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کی راہوں کو روشن کرے‘۔بتادیں کہ دیوالی کا تہوار پیر کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ ایک پانچ روزہ تہوار ہے جسے ہندو، سکھ اور جین برادری کے لوگ مناتے ہیں۔ اس تہوار کو روشنیوں کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
