• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

وادی کشمیر میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا، مندروں میں کی گئی پوجا پاٹ

Online Editor by Online Editor
2022-10-24
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
وادی کشمیر میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا، مندروں میں کی گئی پوجا پاٹ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر، 24 اکتوبر:
وادی کشمیر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دیوالی کا تہوار ہندوؤں نے بڑے ہی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا، جسکے دوران یہ تہوار خاص کر فورسز کے مختلف کیمپوں میں دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ایک قدیم ہندو تہوار ہے، ۔یہ تہوار روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پر عقل کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
اس تہوار کی تیاریاں 9 دن پہلے سے شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات مزید 5 دن تک جاری رہتے ہیں۔ اصل تہوار اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔آج ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دیوالی کا تہوار جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
دیوالی کی رات سے پہلے ہندو پیروکار گھروں کی مرمت اور رنگ و روغن کرتے ہیں۔ دیوالی کی رات کو ہندو پیروکار نئے کپڑے پہنتے ہیں، دیے جلاتے ہیں، کہیں روشن دان، شمع اور کہیں مختلف شکلوں کے چراغ جلائے جاتے ہیں، یہ دیے گھروں کے اندر اور باہر، گلیوں میں بھی رکھے جاتے ہیں۔ دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے اورپٹاخے داغے جاتے ہیں۔ بعد میں سارے خاندان والے اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں، مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔
دوست احباب کو مدعو کیا جاتا ہے، تحفے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ دیوالی ہندووں کا اہم تہوار ہی نہیں بلکہ اہم رسم یا رواج بھی ہے۔ کشمیر میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دیوالی کے موقع پر مسلمانوں کی موجودگی ہمیشہ رہی ہے اور اس بھائی چارے کو کبھی مرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے اور نہ کبھی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں پیش آئے حالیہ واقعات ہندوؤں اور مسلمانوں کے پیار و محبت اور آپسی میل میلاپ کو توڑ نہیں سکتے۔ دیوالی کا تہوار ہر جگہ روشنیاں بکھیرتا ہے۔
روشنی سے چپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہے۔ ٹمٹماتے مٹی کے دیے، جلتے بجھتے رنگین قمقموں سے سجی عمارتیں اور موم بتیوں کی مدھم روشنی نور کی بارش کا سماں پیدا کرتی ہے۔ دعا ہے کہ یہ دیوالی آپسی بھائی چارے کو ایسے ہی برقرار رکھے اور لوگوں میں خوشیاں بکھیرتی رہیں۔ اس دوران وادی کشمیر میں ہندوؤں نے مندروں میں جاکر پوجا پاٹ کی اور وادی کشمیر میں امن و شانتی کےلئے دعائیں کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سی آر پی ایف کمانڈنٹ پر خاتون اسٹنٹ کمانڈنٹ کو جنسی طور ہراساں کرنے الزام

Next Post

پائین شہر کے شیخ محلہ میں اسکول کو مقفل کرنے کے خلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
پائین شہر کے شیخ محلہ میں اسکول کو مقفل کرنے کے خلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج

پائین شہر کے شیخ محلہ میں اسکول کو مقفل کرنے کے خلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan