سرینگر 29 اکتوبر:
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں رواں ماہ منعقد ہونے والی ’’ ایل جی کی ملاقات ‘‘ براہ راست عوامی شکایات کی سماعت کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا ۔
یو ٹی بھر سے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے تصادفی طور پر منتخب درخواست دہندگان کی شکایات کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے فوری کارروائی کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔
سب کی یکساں طور پر خدمت کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ہم نے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے اور ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اسے برقرار رکھنے اور اس کی تعمیر کیلئے ایک مربوط یونٹ کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ‘‘
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ سماجی و اقتصادی کامیابی اور ذمہ دار خدمات کی فراہمی کے نظام کے نتیجے میں لوگوں کی توقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عام آدمی کو گورننس کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دیں ۔
جموں سے تعلق رکھنے والے رتن لال کی ایک گورنمنٹ مڈل سکول کی عمارت کی خستہ حالی کے بارے میں شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے محکمہ اسکول ایجو کیشن کو سکول کی عمارتوں کی حالت کا سروے کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ غیر محفوظ سکولوں کی عمارتوں کو ضلعی منصوبوں میں ترجیح دی جائے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ’’ شکایات کا بروقت ازالہ سماجی تبدیلی کے آغاز اور انتظام کیلئے ایک اہم ذریعہ ہے ‘‘۔
کٹھوعہ کے ایک شکایت کنندہ نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بنی میں الٹرا ساؤنڈ آپریٹر کی عدم دستیابی کے بارے میں لفٹینٹ گورنر کو آگاہ کیا جس پر لفٹینٹ گورنر نے صحت کے آلات کے کام کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو واضح ہدایات جاری کیں اور اس سلسلے میں رپورٹ پیش کریں ۔
ریونیو ریکارڈ سے متعلق ایک شکایت کو حل کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے مالیاتی کمشنر ریونیو سے ریونیو عدالتوں میں مقدمات کے جلد از جلد نمٹانے کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔
بڈگام سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف میر کی اراضی تنازعہ اور اراضی پر قبضے کی شکایت پر لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور ضروری مداخلت کریں ۔
گاندر بل سے تعلق رکھنے والے رمیز احمد میر نامی شکایت کنندہ نے حکام کی توجہ شلوت گوزامہ گاندر بل میں زیر تعمیر پل کی طرف مبذول کرائی ۔ گورنمنٹ پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری نے مطلع کیا کہ یہ پروجیکٹ فی الحال طریقہ کار کے تحت ہے ۔
راجوری کے ایک گاؤں میں ہینڈ پمپ کے ناکارہ ہونے کی شکایت پر لفٹینٹ گورنر نے محکمہ جل شکتی کے انجینئروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہینڈ پمپوں کے کام کاج کی مستقل نگرانی کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور ہر سطح پر شکایات کے ازالے کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران سے مزید کہا کہ وہ سرٹیفکیٹس کے اجراء ، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کو دور کرنا ، کارروائی کی رپورٹ اپ لوڈ کرنا ، شکایات کا تسلی بخش نمٹنا اور محکمہ کی طرف سے واضح جواب اور مختلف اسکیموں کے تحت فوائد کی منظوری پر خصوصی توجہ دیں ۔
کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے لفٹینٹ گورنر کو شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور بات چیت کو معتدل کیا ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت و پیداوار مسٹر اتل ڈولو ، انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز ، ایچ او ڈیز اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور عملی طور پر بات چیت کے دوران موجود تھے ۔
