سرینگر 29 اکتوبر :
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جاری بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ڈیلیوری ایبلز کی سیچوریشن کیلئے پیش رفت اور مزید ایکشن پلان کا جائیزہ لیا ۔
انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج شمولیتی ترقی ، جن بھاگیداری اور عوامی بیداری کا جشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو لوگوں کی دہلیز تک لے جانے کی یہ ایک منفرد اور پر جوش مشق ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے امن اور ترقی کے عمل میں عوام ، عوامی نمائندوں اور سرکاری محکموں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ امن قائم کریں بلکہ کمیونٹی کے ہر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ میں شامل افراد کا اولین مقصد ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز ہونا یقینی بنایا جائے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ بیک ٹو ولیج ہر ایک فرد کو سماج دشمن عناصر کی مذموم کوشش کو ناکام بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ کسی بھی بہانے سے دہشت گردی کے جواز یا معافی کو بے نقاب کریں جو امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے والے افراد کو الگ تھلگ کرنے کیلئے لوگ اب سڑکوں پر نکل رہے ہیں ۔ لوگ ترقی ، معاشرے کی خوشحالی اور ملک کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں ۔ جاری بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران حاصل کئے جانے والے اہداف کے بارے میں بریفنگ دئیے جانے پر لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ڈیلیور ایبلز کی سیچوریشن کو یقینی بنائیں ۔
’پیوپل فرسٹ ‘بیک ٹو ولیج پروگرام کی روح ہونی چاہئیے ۔ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام آدمی کے مفادات کا خیال رکھے اور ان کی خوشحالی میں مدد کرے ۔ لفٹینٹ گورنر نے افسران کو بتایا کہ زمین پر موجود افسران کو لوگوں کے ساتھ ساتھ پی آر آئیز کے ساتھ قریبی تال میل اور تعاون قائم کرنا چاہئیے ، عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کی نگرانی کرنی چاہئیے اور فیلڈ میں موجود رکاوٹوں کا جائیزہ لینا چاہئیے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ڈیلیور ایبلز کو پورا کرنا ، خلاء کی نشاندہی کرنا اور فوری اصلاحی اقدامات کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے تحت اقدامات کے موثر نفاذ سے معاشی ترقی اور سماجی تبدیلی کو تقویت ملے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ نوجوانوں ، ہنر مندی کی ترقی ، خود روز گار ، پی آر آئی کی مضبوطی ، نشہ مکت پنچائت ، پائیدار اور جامع ترقی کیلئے فلاحی اسکیموں کی صد فیصد تکمیل پر ہے۔
لفٹینٹ گورنر نے دورہ کرنے والے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق خود روز گار اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کیلئے نوجوانوں کی شناخت کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کیلئے نجی اور سرکاری بینکوں سے تعاون کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے محکمہ آئی ٹی سے کہا کہ وہ آن لائن گیمنگ جوئے ، سائبر اور انفارمیشن سیکورٹی کے خطرات کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پیدا کریں ۔
میٹنگوں کے موقع پر لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی میں جلد کی بیماری کی صورتحال کا جائیزہ لیا اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں فوگنگ اور ویکسی نیشن کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ اطلاعات مسٹر روہت کنسل نے میٹنگ کو بیک ٹو ولیج کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کارروائی پر مبنی ڈیلیوری ایبل کے بارے میں بتایا ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت و پیداوار مسٹر اتل ڈولو ، انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈپٹی کمشنرز ، محکمو کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ میں شرکت کی ۔
