جموں، 6 نومبر:
جموں میونسپل کارپوریشن نے ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے فوگنگ مہم کو تیز کیا گیا ہے ۔ڈینگی نے جموں اور کشمیر میں اس موسم میں گیارہ لوگوں کی جانیں لے لی ہیں اور تقریباً 6000 لوگ بیمار ہوئے ہیں،۔حکام کے مطابق صرف جموں ضلع میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 4,464 کیسز ہیں۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جے ایم سی کے میئر راجندر شرما نے ایم اے اسٹیڈیم سے فوگنگ مہم کا آغاز کیا تاکہ ان علاقوں کا احاطہ کیا جا سکے جہاں ڈینگی کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران جن علاقوں کا احاطہ کیا گیا ان میں ریہاڑی، پالورا، جانی پور، سروال، راج پورہ، سباش نگر، نیو پلاٹ، روپ نگر، تالاب تلو، بخشی نگر، مٹھی، گاندھی نگر اور چنی ہمت شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ صحت جموں کے انسداد ملیریا ونگ کے ساتھ مل کر جے ایم سی کے تمام وارڈوں میں فوگنگ مہم چلائی جائے گی۔شرما نے جے ایم سی کے ہیلتھ ونگ کو شہر کے ہر علاقے میں فوگنگ کرنے کے لیے کافی تعداد میں آدمی اور مشینری لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مہم شہر سے ڈینگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے جاری رہے گی۔
صحت کے حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں اس سیزن میں ڈینگی کی وجہ سے کل 11 افراد کی موت ہوئی ہے، جب کہ تقریباً 6000 دیگر افراد نے انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔میئر نے جموں شہر کے تمام باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی جمع ہونے سے گریز کریں، واٹر کولر، گملوں کو خالی رکھیں اور اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھیں۔
