سرینگر، 07نومبر :
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال تقریباً سات لاکھ سیاحوں نے پہلگام کا دورہ کیا ہے اور سیاحوں کی ایک اچھی تعداد سیاحتی مقام کی سیر کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت نے کہا کہ گزشتہ سال صرف 316 غیر ملکی سیاحوں نے پہلگام کا دورہ کیا تھا جبکہ اس سال 2,856 غیر ملکی سیاحوں نے دورہ کیا۔جبکہ اس سال 4,61,130 سیاح بشمول 2,22,975 مقامی، 316 غیر ملکی اور 2,37,839 ملکی سیاحوں نے پہلگام کا دورہ کیا۔ سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز اس سال بھی سردیوں میں اچھے سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہے ہیں اور وہ اپنی روزی روٹی کما سکتے ہیں۔۔۔۔
