سری نگر، 7 نومبر:
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پیر کو کہا کہ بورڈ آنے والے 8 سے 9 ماہ میں 75 سال کی تجاوزات پر وائٹ پیپر جاری کرے گا۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا جموںو کشمیر وقف وقف بورڈ وقف املاک میں 75 سال سے تجاوزات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ اس میں 8 سے 9 ماہ لگیں گے۔ سب کچھ عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔وہ سری نگر کے علاقے خانیار میں درگاہ دستگیر صاحب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔
وقف چیئرپرسن نے کہا کہ لوگوں نے گزشتہ برسوں میں وقف میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حقائق کو سامنے لایا جائے۔ اس تعلق سےوائٹ پیپر جلد ہی جاری کیا جائے گا اور اس میں 8 سے 9 ماہ لگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقف کسی سیاسی اثر میں آئے بغیر کام کر رہا ہے۔ایک سوال پر، وقف چیئرپرسن نے کہا کہ کینسر ہسپتال سرینگر میں جلد ہی قائم کیا جائے گا اور اسے وقف زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقف اراضی پر جلد ہی کینسر ہسپتال بنایا جائے گا، انشاء اللہ لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔جب اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو آپ کو مطلع کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال دوسرے منصوبوں میں مصروف ہیں۔
