جموں، 9 نومبر:
جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پربدھ کی سہ پہر کو دو بسوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین یاتریوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ڈیڑھ درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے سانبہ ضلع میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان شدید ٹکر کے باعث متعدد یاتری زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں 24کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین یاتریوں کو مردہ قرار دیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے کئی یاتریوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سانبہ حادثے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک درجن سے زائد یاتری زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔
