سرینگر، 10 نومبر:
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک جوڑے کی موت ہو گئی، یہ بات حکام نے جمعرات کو یہاں بتائی۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جوڑے جس کمرے میں سو رہے تھے اس میں ہیٹر سے گیس بھر جانے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے۔
مرنے والوں کی شناخت ڈاکٹر عبدالرشید بھٹ اور ان کی اہلیہ نثارہ بیگم ساکنہ نورباغ علاقہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تفصیلات کا پتہ لگا رہی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ دم گھٹنے کا پتہ چلتا ہے۔
