جموں، 15 نومبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ پہاڑی برادری کو ریزرویشن دیا جائے گا لیکن جموں و کشمیر میں گجر اور بکروال برادری کے ریزرویشن کی حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ پہاڑی برادری کو دئیے جانے والے ریزرویشن کے معاملے پر کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں گجروں اور بکروالوں کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ جس حیثیت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
ایل جی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے حالیہ دورہ جموں کے دوران پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ پہاڑیوں کو ریزرویشن ملے گا لیکن گجر اور بکروال کچھ نہیں کھوئیں گے۔نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں، ایل جی سنہا نے کہا کہ مودی نے انہیں یقین دلایا کہ زراعت اور اس کے متعلقہ شعبوں سے متعلق جموں و کشمیر پینل کی تیار کردہ رپورٹ کو لاگو کیا جائے گا ۔اور وہ یو ٹی کا دورہ بھی کریں گے۔جبکہ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اُنہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔
