• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں چیری اتارنے کا کام جوبن پر، فصل کی پیداوار تسلی بخش

Online Editor by Online Editor
2022-05-26
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں چیری اتارنے کا کام جوبن پر، فصل کی پیداوار تسلی بخش
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،26 مئی:
وادی کشمیر میں چیری اتارنے کا کام جہاں جوبن پر ہے وہیں شہر و گام کے میوہ فروشوں کے دکان ہوں یا ریڑھیاں چیری کے ڈبوں سے مزین ہیں۔اس فصل سے وابستہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ امسال پیدوار بھی تسلی بخش ہے اور بازار بھی کھلے ہیں لیکن منڈیوں میں چیری کی ریٹ تسلی بخش نہیں ہے۔
بتادیں کہ وادی میں چیری کی فصل ماہ مئی کے وسط میں ہی تیار ہوکر بازاروں میں پہنچ جاتی ہے اور ماہ جولائی کے وسط تک اس کا سیزن رہتا ہے لیکن چیری ایک انتہائی حساس پھل ہے جس کی عمر نہایت محدود ہے۔
گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فصل کے کاشتکاروں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اسکیم سے وابستہ محمد الطاف نامی ایک کاشتکار کا کہنا ہے کہ سری نگر اور بارہمولہ میں چیری اتارنے کا کام ایک ساتھ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ امسال زیادہ گرمی پڑ جانے سے یہ فصل جلدی ہی تیار ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال چیری کی پیداوار کافی اچھی ہے لیکن منڈیوں میں ہمیں اچھی ریٹ نہیں دی جا رہی ہے۔
موصوف کاشتکار نے کہا کہ کشمیر اور شملہ کے چیری ایک ساتھ ہی بازاروں میں آگئے جس سے کشمیری چیری جو معیار و ذائقے میں بہتر ہے، کا بھاؤ گر گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیری چیری شملہ کی چیری سے معیار اور ذائقے میں حد درجہ بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار دلی کی منڈیوں میں براہ راست شملہ چیری تین سو روپیے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ کشمیری چیری کی ریٹ فی کلو صرف دو سو روپیے ہے۔
محمد الطاف نے کہا کہ سال گذشتہ کورونا وبا کے با وجود مخملی چیری باغ میں ہی دو سو روپیے فی کلو کے حساب سے فروخت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس فصل کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہم سری نگر اور دلی کی منڈیوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سال مخملی چیری باہر نہیں بھیج سکے کیونکہ ہمارے پاس ائیر کنڈیشنڈ گاڑیاں دستیاب نہیں تھیں۔
موصوف کاشتکار نے کہا کہ ہم ایسی سہولیات سے محروم ہیں جن کی بدولت ہم مال براہ راست باہر بھیج سکتے۔انہوں نے کہا کہ ‘ڈبل چیری‘ جس کو پہلے کارڈ بورڈ بوکسز میں باہر بھیجا جاتا تھا کو اب پلاسٹک بوکسز میں باہر بھیجا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے ہم نے جموں اور کشمیر میں متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ بھی کیا ہے۔
الطاف احمد کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کورونا وبا کے باوجود بھی ہم نے ایک کلو چیری دو سو روپیے کے حساب سے فروخت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایگریکلچر کاپریشن مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این اے ایف ای ڈی) کاشتکار کو پیداوار بڑھانے میں بھر پور امداد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم باہر کی منڈیوں میں براہ راست مال بھیجیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں مختلف اقسام کے چیری کی سالانہ پیداوار 13 سے 15 میٹرک ٹن ہے جس میں سے 60 فیصد مخملی اور مشری چیری ہے جس کو خصوصی طور پر ائرکارگو و ریلوے کے ذریعے فروٹ منڈی ممبئی منتقل کیا جاتا تھا۔ دلی کی منڈی کو 20 فیصد جبکہ ملک کی دیگر منڈیوں کو 10 فیصد مال منتقل کیا جاتا تھا۔بشمولات یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شوپیاں میں زہریلے کیمیکل سے چار ہزا رمچھلیاں ہلاک، پولیس نے کیس درج کیا

Next Post

چاڈورہ ہلاکت: امرین گھر کی واحد کفیل تھی: والد خضر محمد بٹ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ہشرو چاڈورہ میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں خاتون ہلاک، دس سالہ لڑکا زخمی

چاڈورہ ہلاکت: امرین گھر کی واحد کفیل تھی: والد خضر محمد بٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan