سری نگر،08جون:
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر حکومت کے ملازمین کیلئے ’ حادثاتی بیمہ اسکیم ‘ کا آغاز کیا ۔ اسکیم کے تحت جموں و کشمیر بینک تمام ملازمین کو 15 لاکھ روپے کا مفت گروپ پرسنل انشورنس کور فراہم کرے گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری ملازمین کیلئے جے اینڈ کے بینک کی ’ فون پے لون ‘ کی سہولت بھی شروع کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’ فون پے لون ‘ اور ’ حادثاتی انشورنس کور ‘ جیسے لوگوں پر مبنی اقدامات ملازمین کیلئے پریشانی سے پاک کریڈٹ فلو اور سوشل سیکیورٹی نیٹ کو یقینی بنائیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک ایک مضبوط اور متنوع بینکاری نظام کے ساتھ اور معیشت کے تمام شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے ، مالی شمولیت کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچ رہا ہے اور قطار میں کھڑے آخری آدمی تک مالی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں مسلسل اصلاحات کے ساتھ جے اینڈ کے بینک نے چیلنجوں سے نمٹنے میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور یو ٹی میں سب سے زیادہ بھروسہ مند اور قابلِ اعتماد بینکوں میں سے ایک بن کر ابھرا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بینک کو ہدایت دی کہ وہ اگلے مالی سال سے انشورنس کی رقم 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرے ۔ غیر شفاف کریڈٹ کلچر کو ختم کرنے اور کریڈٹ کی دستیابی میں فرق کو ختم کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے کئی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت کریڈٹ فلو سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے وقف کوششیں کر رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ زراعت ، مدرا ، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں ، ایس ایچ جیز اور انٹر پرنیور شپ کے فروغ انفراسٹرکچر سے متعلق سرمایہ کاری میں اعلیٰ قرض کا بہاؤ دیکھا گیا ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس موقع پر جے اینڈ کے بینک کو مبارکباد دی اور لوگوں کو پریشانی سے پاک بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے اس کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی ۔ ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک مسٹر بلدیو پرکاش نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک کو اس کے موثر کا م کیلئے تعاون فراہم کرنے کیلئے یو ٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ جے اینڈ کے بینک نے مالی سال 2021-22 کیلئے 501 کروڑ روپے کا سالانہ خالص منافع درج کیا ہے جو پچھلے سات برسوں میں بینک کی بہترین کارکردگی ہے ۔
اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر نے مستفیدین کو پردھان منتری مدرا یوجنا کے منظوری لیٹر بھی تقسیم کئے ۔ مفت گروپ پرسنل انشورنس کور جموں و کشمیر حکومت کے تمام مستقل ملازمین کو ان پیش کشوں کے علاوہ بڑھایا جاتا ہے وہ جے اینڈ کے بینک اور جموں و کشمیر حکومت کے درمیان مفاہمت نامے کی جانب سے حقدار ہیں ۔ بینک نے کور کی توسیع کیلئے اورینٹل انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ گروپ حادثاتی بیمہ کی پالیسی کسی بھی وقت اور کہیں بھی دہشت گردی سمیت تمام حالات میں ذاتی حادثاتی اموات کا احاطہ کرے گی ۔ انشورنس کمپنی کو تمام مطلوبہ کاغذات جمع کرانے کے 15 کام کے دنوں کے اندر دعوؤں کا تصفیہ کرنا ہو گا ۔
’ فون پے لون ‘ اسکیم کے تحت تنخواہ دار ملازمین رعائتی شرح سود پر ذاتی کھپت کے قرض اور کیش کریڈٹ کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جے اینڈ کے بینک کی کئی اسکیموں کی لانچنگ تقریب کا انعقاد بینک نے ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ ‘ کے سلسلے میں کیا تھا ۔ اس موقعہ پر جے اینڈ کے بینک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں جنرل منیجر جے اینڈ کے بینک مسٹر سید رئیس مقبول اور مسٹر چیتن پالجور کے علاوہ بینک کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔
