سرینگر، 12جون:
بانڈی پورہ کی خاتون گلوکارہ سکینہ ریشی نے فیس بک پیج کے ایڈمن کے خلاف اپنے روسٹ ویڈیوز میں توہین آمیز ریمارکس پر بانڈی پورہ عدالت میں شکایت درج کرائی۔ بات کرتے ہوئے سکینہ ریشی نے کہا کہ انہیں کئی بار درخواست کرنے کے باوجود فیس بک پیج ’’کشمیری بلاسٹرز‘‘ کے ایڈمن کی طرف سے مسلسل روسٹ کیا جا رہا ہے۔
سکینہ نے کہا کہ اس نے اپنی شکایت میں ایڈمن پر الزام لگایا ہے کہ ان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے، ان کے فیس بک پیج پر قابل اعتراض مواد شائع کیا، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ اس نے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلانے والے اور اپنی ویڈیوز میں اسے طعنے دینے والے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اس کے خلاف کوئی تبصرہ نہ کریں کیونکہ وہ کئی طرح کے ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہے۔
