سرینگر، 14 جون :
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کے درمیان، منگل کو جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے اگلے 24 گھنٹوں کی پیشین گوئی کے حوالے سے کہا کہ جموں اور کشمیر ڈویژنوں میں بنیادی طور پر موسم خشک رہے گا۔
اس دوران جموں ڈویژن کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گرمی میں شدت دیکھنے کو مل رہی ہے، جسکی وجہ سے جموں میں لوگ خاص کر بچے ندی نالوں میں ڈبکیاں لگاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔جبکہ وادی کشمیر میں شہری علاقوں کے سیکنڈوں لوگ خاص کر نوجوان پہاڑوں کی طرف ٹینٹ لے کر چلے گئے ہیں، تاکہ گرمی سے کچھ حد تک راحت محسوس ہو سکے۔
