• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر عوام کیساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-06-15
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر  عوام کیساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،15جون:
دھونس و دبائو اور طاقت کے بلبوتے پر آج تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا، جو کچھ ہوگا وہ بات چیت اور مفاہمت سے ہی ہوسکتا ہے، جب تک مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر جموں وکشمیر کے عوام کیساتھ انصاف نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک حالات ٹھیک ہونے کی کوئی اُمید نہیں پھر چاہئے آپ ہندوستان کی پوری فوج کو ہی یہاں تعینات کیوں نہ کریں۔
ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے آج کلی پورہ خانیار میں حلقہ انتخاب خانیار کے پارٹی کارکنوں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر اور دیگر لیڈران بھی موجو دتھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں جو غیر یقینیت ، بے چینی اور عدم تحفظ کا ماحول ہے ویسا ماضی میں کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملا ہے ، کشمیریوںکو ہر سطح پر کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن نئی دلی کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ کشمیر کے تئیں اُن کی موجودہ پالیسی کسی بھی صورت میں بارآور ثابت نہیں ہوسکتی ہے۔
اضافی فورسز اور فوج کی تعیناتی اور دھونس و دبائو کی پالیسی سے یہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، جب تک مفاہمت اور مصلحت کا راستہ نہیں اپنایا جائے گا تب تک امن کی بحالی ناممکن ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام امن کے متلاشی ہیں، ہم امن و امان ، خوشحالی اور باغیرت زندگی گزارنے کے متمنی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں اور اس مقصد کی خاطر زر کثیر خرچ کیا جارہاہے۔ ہمیں اندرونی دشمن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ باہری دشمن سے خطرناک اندرونی اور درپردہ دشمن ہوتا ہے۔ ہمیں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرکے اور یک زبان ہوکر نہ صرف دشمنوں کے مذموم منصوبوںکو ناکام بنانا ہوگا بلکہ چھینے گئے حقوق کی بحالی کیلئے بھی جدوجہد کرنی ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموںوکشمیر کے عوام اس وقت زبردست مصائب اور مشکلات میں مبتلا ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، غلط پالیسی سے لوگوں کو غربت اور افلاس کے اندھیروں میں دھکیلا جارہاہے، لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرپانا بھی مشکل ہوتا جارہاہے۔
پڑھے لکھے نوجوان بچے اور بچیاں بے روزگار بیٹھے ہیں، اُنکے والدین نے انہیں اس اُمید سے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائی کہ آگے چل کر بڑھاپے کے دن آرام سے گزار سکیں گے لیکن روزگار کے مواقع معدوم ہونے سے نہ صرف یہ والدین پریشانِ حال ہیں بلکہ نوجوان پود بھی مایوسی اور نااُمیدی کی شکار ہوگئی ہے۔ ا
جلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگرنے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا دستور اور بنیادی اصول لوگوں کی خدمت کرنا رہا ہے اور اِس اصول پر یہ جماعت چٹان کی طرح قائم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِس جماعت کو ریاست کے کسانوں، مزدوروں ، ہنرمندوں اور کاریگروں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے اور اِس جماعت کو قائم دائم رکھنے کیلئے عظیم مالی اور جانی قربانیاں دی گئی ہیں۔
ساگر نے کہا کہ اِسی جماعت نے ریاست میں شیر کشمیر کی عوامی حکومت میں یہاں بنیادی جمہوری ادارے خاص کر پنچایت راج ، کسان راج، مزدور اور امداد باہمی اداروں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورہ میں جموں وکشمیر کو جو چیلنج درپیش ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کو موجودہ پہاڑ جیسے مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ نیشنل کانفرنس کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے اور پارٹی کی قیادت کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کیاجائے۔ کنونشن میں سینئر پارٹی لیڈران محمد سعید آخون، علی محمد ڈار، پیر آفاق احمد، سلمان علی ساگر، پرویز قادری، انجینئر صبیہ قادری، حاجی بشیر احمد، عائشہ جمیل، قیصر جلالی اور ڈاکٹر سعید بھی موجو دتھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فلاح عام ٹرسٹ سکولوں پر پابندی کسی منطق سے عاری اقدام : سید الطاف بخاری

Next Post

بصارت سے محروم کھلاڑی عرفان میر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
بصارت سے محروم کھلاڑی عرفان میر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

بصارت سے محروم کھلاڑی عرفان میر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan