سرینگر،15جون:
جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تین درجن سے زیادہ سرکردہ نیشنل کانفرنس کارکنوں نے بدھ کے روز سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے تنظیم میں شامل ہونے والوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈران اور عہدیداران بشمول ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار، فیاض میر، ڈی ڈی سی چیئرمین کپواڑہ عرفان پنڈت پوری، ترجمان عدنان اشرف میر، عاشق حسین، عبدالاحد کشمیری، کپواڑہ یوتھ کے ضلعی صدر منصور بانڈے بھی موجود تھے۔
پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق حلقہ انچارج کپواڑہ مشتاق احمد خان، سابق سرپنچ آوورہ حاجی حبیب اللہ میر، جوائنٹ بلاک سکریٹری فاروق احمد بابا، یوتھ نائب صدر فاروق احمد شیخ، وارڈ ممبر فاروق احمد لون، سابق وارڈ ممبر عبدالغفار خان شامل ہیں ۔۔۔ سینئر کارکنان محمد اشرف بٹ، محمد اقبال خان، غلام محی الدین ڈار، بلال احمد، سابق سرپنچ محمد اسلم خان، کیپٹن محمد انعام خان، کیپٹن حبیب اللہ خان، ثناء اللہ بٹ، جمشید خان، عبدالرشید خان، بشیر احمد خان، محمد اشرف بٹ۔ یوسف خان، محمد الطاف خان، عبدالقاسم بڈانہ، غلام محمد خان، سجاد احمد خان، نائب سرپنچ اور حلقہ صدر آوورہ محمد افضل خان، محمد رستم خان، یار محمد خان، غلام حسن خان، محمد شفیع، ممتاز احمد خان، دیگر سیاسی نوجوان کارکنان جن میں بلاک صدر ارشاد احمد ملک، ابو مجید وانی، ارشاد احمد میر، غلام محمد شیخ شامل تھے۔
اس موقع پر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ زمینی سطح پر عام لوگوں کی پریشانیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور انتظامیہ کو بیان بازیوں کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دیرپا امن اور تعمیر وترقی کی منزلوں تک پہنچا ے کے لئے مخلصانہ کوششیں کرنے کر نے کی ضرورت ہے اور یہی موجودہ چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے واحد حل ہے ۔
