سرینگر،18جون:
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مشی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھٹے دن بھی محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ وہیں دو دن پہلے سیکورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بھی محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی جاری رہے گی کیونکہ علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔
واضح رہے کہ مشی پورہ میں 13 جون کو شروع ہونے والے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے اب تک دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ یہ دونوں عسکریت پسندوں کو جمعرات کے روز ہلاک کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا کہ کولگام کے مشی پورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند خاتون ٹیچر رجنی بالا کے قتل کے ملوث تھے۔
بتا دیں کہ فوج کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج نے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران علاقہ سے گولیوں کی آواز بھی سنائی دی گئی۔ اطلاع کے مطابق علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔
