سرینگر،20جون:
سرینگر کے صفا کدل کے رہنے والے یوٹوبر فیصل وانی کو جموں و کشمیر پولیس نے 11 جون کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما کا گرافکس ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ اس گرافک ویڈیو میں فیصل وانی نے نوپور شرما کا سر قلم کرنے والا گرافکس دکھایا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ہٹادیا اور اس پر معافی بھی مانگی۔
سرینگر کے سیشن کورٹ نے یوٹوبر کو 20 ہزار روپے کے مچلکے کے تحت انہیں ضمانت دے دی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتطار ہے۔
