سرینگر، 21 جون:
اگرچہ کشمیر کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے لیکن ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 657808 سیاحوں جن میں مقامی اور ملکی سیاح بھی شامل تھے، نے کشمیر کے مغل باغات کا دورہ کیا۔
ان میں سے 312 بین الاقوامی سیاح، 421631 ملکی اور 235861 مقامی تھے۔ تفصیلات کے مطابق مغل گارڈن نشاط میں اپریل اور مئی میں 96466 ملکی سیاحوں اور 24500 مقامی اور 83 غیر ملکیوں کے ساتھ کل 121049 سیاحوں نے سیر کیا۔ شالیمار باغ کی سیر کرنے والوں کی کل تعداد 77796 رہی جس میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 83 تھی۔
شالیمار باغ دیکھنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 66931 تھی۔اسی طرح 5478 مقامی، 51996 ملکی سیاح، اور 27 غیر ملکی سیاحوں نے سرینگر کے چشمہ شاہی باغ کا دورہ کیا۔ سرکاری ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی کشمیر کے باغات، جو کبھی سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز تھا، میں سیاحوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ا
س دوران مارچ اور اپریل کے مہینوں میں پہلگام میں لڈر ویو پارک میں کل 481 سیاح دورہ کر چکے ہیں ۔ اس دوران فاروق احمد ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر نے کہا، انتظامیہ نے جندال گروپ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جنہوں نے سری نگر کے شالیمار باغات کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، لیکن ہم خطے میں باغات کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے بھی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
