• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا

Online Editor by Online Editor
2022-06-22
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،22 جون:
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں اور دیگر ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں بدھ کی سہہ پہر سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔
وادی میں گذشتہ پانچ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف یہاں کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرنے لگی ہے وہیں شہر و گام کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی زیر آب ہیں جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا از بس محال ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دریائے جہلم میں سنگھم کے مقام پر بدھ کی صبح پانی کی سطح 18 فٹ تجاوز کر گئی تھی جبکہ رام منشی باغ سری نگر میں جہلم کی سطح آب 12.50 فٹ تھی جو خطرے کے نشان سے ساڑھے تین فٹ کم تھی۔
وادی کے دیگر ندی نالوں بھی پانی سے لبالب بھرے ہوئے ہیں بلکہ کئی نالوں کا پانی کناروں سے بہہ کر سڑکوں اور رہائشی مکانوں میں بھی گھس آیا ہے جس نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔
سری نگر کے جہانگیر چوک علاقے کی سڑک پانی سے اس قدر بھری ہوئی ہے کہ وہ سڑک سے زیادہ ایک دریا کا ہی نظار پیش کر رہی ہے شہر کی دیگر کئی علاقوں کا حال بھی ایسا ہی ہے۔
وادی کے سرحدی قصبہ گریز، بال تل اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔وادی میں تازہ برف باری اور موسلا دھار بارشوں سے سردی میں اضافہ درج ہوا ہے جس نے لوگوں کو گرم لباس ایک بار پھر زیب تن کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران57.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران69.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران46.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران34.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 75.2 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

Next Post

سیلابی صورتحال : باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سری نگر کے کئی علاقے ڈوب گئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سیلابی صورتحال : باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سری نگر کے کئی علاقے ڈوب گئے

سیلابی صورتحال : باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سری نگر کے کئی علاقے ڈوب گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan