سری نگر:23 جون :
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جگہ لینے کا امکان ہے کیونکہ الیکشن کمیشن سال کے آخر سے پہلے یونین ٹیریٹری میں اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک اعلیٰ ذرائع نے ایک میڈیا ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ نئی دہلی میں کشمیرمیں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بڑھتی ہوئی تشویش اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کو جلد از جلد دفتر میں لانے کی خواہش کے بعد نقوی جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کیلئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سب سے اوپر انتخاب کے طور پر ابھرے۔
رپورٹ کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کا عہدہ دئیے جانے کے امکان کے پیش نظر مختار عباس نقوی کو بی جے پی نے راجیہ سبھا کے حالیہ انتخابات میں میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوز رپورٹ میں ایک باوثوق ذریعہ کے حوالے سے مزید بتایاگیاکہ مختار عباس نقوی کے نام پراُنھیںحکومت اور پارٹی میں وسیع تجربے کی وجہ سے اور وادی کشمیر میں صحیح پیغام دینے کےلئے اس عہدے کےلئے غور کیا گیا ہے،اوریہ کہ مرکزی سرکار ریاستی حیثیت کی بحالی سے قبل جموں و کشمیر میں ایک مقبول حکومت بنانے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں سنجیدہ ہے۔
خیال رہے منوج سنہا نے جی سی مرمو کی جگہ لیکر جموں وکشمیرمیں لیفٹنٹ گورنر کاعہدہ سنبھالاتھا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، نقوی سے جموں و کشمیر انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر کچھ تبدیلیاں کرنے کی توقع ہے۔(بشمولات جے کے این ایس )
