• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تینوں خطوں کے عوام کو صف آراء ہونے کی ضرورت : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-07-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تینوں خطوں کے عوام کو صف آراء ہونے کی ضرورت : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/،04جولائی :
ریاست جموں وکشمیر کو شخصی راج کی غلامی سے نجات دلانے کے بعد نیشنل کانفرنس نے ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں ہر طرف انصاف، مساوات، بھائی چارہ، مذہبی ہم آہنگی ، خوشحالی اور ترقی کا بول بالا رہالیکن ریاست کی باگ ڈور کئی بار ایسے عناصر کے ہاتھوں میں آگئی ہے جو روزِ اول سے ہی ان تمام روایات کو ختم کرنے کیلئے دن رات سازشوں میں مصروف تھے، ان ادوار میں جموں وکشمیر کے عوام کے مفادات کو زبردست نقصان پہنچایا گیا اور پھر 5اگست2019غیر جمہوری ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی طریقے سے جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی مراعات کو طاقت کے بلبوتے پر زبردستی چھین لیا گیااور ساتھ ہی یہاں آپسی بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کے ساتھ ساتھ خطوں میں دوریاں بڑھانے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج واگورہ (پائین بانڈے) بارہمولہ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے موجودہ مجموعی حالات انتہائی تشویشناک ہیں،جو ہر ایک ذی حس اور ذی الشعور انسان کیلئے باعث تشویش اور قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ماحول برپا کیا گیا اُس سے یہاں کے صدیوں کے بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنے کی ایک بدترین کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ریاست کے عوام کو بلا لحاظ مذہب و ملت اور رنگ و نسل ایک ہوکر فرقہ پرست اور سازشی عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک ملانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی مفادات، احساسات اور لوگوں کے نیک ارادوں و خواہشات کا احترام اور ریاستی عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے برسر جہد ہیں اور اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے اشتراک سے مستقبل میں بھی اپنے بے لوث عوامی خدمات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں کو بدترین اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے، کیونکہ گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کی معیشت کو ختم کرنے کیلئے کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے دشمنوں نے زرکثیر صرف کرکے یہاں نت نئی سیاسی جماعتیں معرض وجود میں لائیں اور یہ سیاسی جماعتوں درپردہ طور پر یہاں آر ایس ایس کا ایجنڈا چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ان عناصر سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے عزائم کو خاک ملانے کیلئے عوام کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اور مقصد کی خاطر تینوں خطوں کے عوام کو صف آراء ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا نیا کشمیر پر قائم و دائم اور مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے سنہری اصولوں، تاریخی اور انقلابی فیصلوں پر گامزن ہے۔ اس موقعے پر ضلع سکریٹری بارہمولہ غلام حسن راہی، بلاک صدور اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ریاسی ضلع میں مقامی لوگوں نے لشکر طیبہ کے دو جنگجووں کو پولیس کے حوالے کیا: اے ڈی جی پی جموں

Next Post

حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ملک میں مسلمانوں کے گھر اور روزگار برباد کئے جا رہے ہیں: محبوبہ مفتی

حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan