سرینگر، 05 جولائی:
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن قصبے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک اسکوٹی سوار کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کسانا پتی گنیون علاقہ میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرک زیر نمبر (JK04F-3295) نے اسکوٹی زیر نمبر(JK16B-3357) سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار کی موت ہو گئی جس کی شناخت 28 سالہ عاشق احمد رینہ ولد غلام محمد ساکن مامر کنگن کے طور پر ہوئی ہے۔
ڈاکٹر تنویر، جو پرائمری ہیلتھ سنٹر گنیون میں تعینات ہیں، نے بتایا کہ اسکوٹی سوار کو ہیلتھ سینٹر میں مردہ لایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
