بارہمولہ،09جولائی:
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران اس عسکریت پسند کو کریری علاقے سے گرفتار کیا گیا اور اس کی پہچان محمد اقبال بٹ کے طور پر ہوئی ہے اور وہ تل گام پائیں کا رہنے والا ہے۔
پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے کچھ اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
