سری نگر،14 جولائی:
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 20 یاتری زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے بدرا گنڈ علاقے میں جمعرات کو ایک ڈمپر اور یاتریوں کی گاڑی کے درمیان سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹکرہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم بیس یاتری زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں میں سے 18 یاتریوں کو معمولی چوٹیں لگی ہیں جبکہ دو یاتری شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
