سری نگر،19 جولائی:
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 20 سے24 جولائی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
