سرینگر،25جولائی:
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو پرنسپل سکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کے لیے ٹرانسفر پالیسی کے دیرینہ مطالبے کا جائزہ لے گی۔
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ٹویٹ کیا، پرنسپل سکریٹری، جی اے ڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کے لیے ٹرانسفر پالیسی کے طویل عرصے سے زیر التواء مطالبے کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرے گی۔
