سرینگر 26جولائی:
گر گل دیوس کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس دوران سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور نے منگل کے روز 23 واں کرگل وجے دیوس منایا۔
ینگر میں مقیم فوج کے دفاعی ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ چنار کور نے یعنی منگل کو اس تاریخی دن پر ان 527بہادر جوانوں کو یاد کیا جنہوں نے اس دن لائن آف کنٹرول پر اقربانیاں پیش کیں۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’ہم ان جوانوں اور سابق افسروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل جنگ میں حصہ لیا‘۔
چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی یس اوجیلا نے یہاں بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں قائم جنگی یاد گار پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کور کی طرف سے کرگل جنگ کے بہادر جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی کارروائیوں میں کرگل جنگ کی مختصر کہانی جس میںجاں بحق اہلکاروںکے ہمت و حوصلے کو اجاگر کیا گیا پیش کی گئی اور اس کے علاوہ ان کی یاد میں پھول مالائیں بھی چڑھائی گئیں اور دعائیں بھی کی گئیں۔خیال رہے اس دن کے مناسبت سے گزشتہ روز سرینگر سے ایک ترنگلا ریلی بھی سرینگر سے دراس کے لئے روانہ کی گئی تھی ۔
