سانبہ 28 جولائی :
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایمس وجے پور سے ’’ گرین جموں و کشمیر ڈرائیو ‘‘ کا آغاز کیا ۔ رواں سال کا ہدف 1.5 کروڑ پودے لگانے کا ہے ۔
اس دن کو منانے کیلئے لفٹینٹ گورنر نے اپنی متعلقہ پنچائتوں میں شجر کاری مہم میں شاندار کار کردگی کیلئے ولیج پنچائت پلانٹیشن کمیٹیوں کو مبارکباد دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور نوجوان نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور قدرتی دولت کے پائیدار انتظام کیلئے جموں و کشمیر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’ قدرتی وسائل کا تحفظ اور فطرت اور ترقی کے درمیان کامل توازن قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ دو برسوں میں یو ٹی حکومت کی طرف سے متعارفت کرائی گئی اصلاحات پر زور دیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا اور نازک ماحولیاتی نظام کے چیلنجوں پر قابو پانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کو جموں و کشمیر کی معیشت کے ترجیحی شعبوں بشمول زراعت ، باغبانی ، سیاحت ، پاور جنریشن ، لکڑی کی صنعت اور حیوانات کی بنیادی بنیاد قرار دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سوشل فارسڑی کے پودے لگانے کے قواعد جموں و کشمیر میں پنچائتوں کو فنڈز کی منتقلی کی ایک اور عظیم مثال ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے ترقی کے عمل کو ماحولیات کے تحفظ کی مہموں کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے ماحولیات کے تحفظ کی کوششوں میں لوگوں ، پی آر آئیز ولیج پلانٹیشن کمیٹیوں کی سراہنا کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے محکمہ جنگلات اور جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن بورڈ کو بچوں میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ہوم ورک کے کاموں میں ’’بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ ‘‘ متعارف کرانے کا مشورہ دیا ۔
