سرینگر، 29 جولائی:
جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لشکر طبیہ (ایل ای ٹی) کے دو ہائبرڈ جنگجوئوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے
۔تفصیلات کے مطابق، پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کپوارہ پولیس اور فوج نے دو ہائبرڈ جنگجوئوںکو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت طالب احمد شیخ ساکنہ لدروان کپوارہ اور شمیم احمد ساکنہ لادروان کپوارہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتارجنگجوئوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے 04 پستول، 08 پستول میگزین، 130 پستول کے راؤنڈ اور 10 دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
