سرینگر، 01اگست:
جموں و کشمیر میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا میں بھی خلل پڑ رہا ہے ۔انتظامیہ نے شری امرناتھ یاترا کو خراب موسم کی وجہ سے پیر کے روز عارضی طور معطل کر دیا۔ انتظامیہ نے یاتریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آگے نہ جائیں۔
قبل ازیں اتوار کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 26 گاڑیوں میں 715 یاتریوں کا قافلہ پہلگام اور بالتال کے لیے سخت سکیورٹی میں روانہ کیا گیا تھا جس میں331 عقیدت مندوں کا ایک قافلہ پہلگام بیس کیمپ اور 384 بالتال بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوا۔ پہلگام کے راستے سے روانہ ہونے والے عقیدت مندوں میں 275 مرد، 18 خواتین، 36 سادھو، دو سادھویاں شامل تھیں۔
ادھر بالتال کے راستے سے روانہ ہونے والے 384 عقیدت مندوں میں 274 مرد، 183 خواتین اور سات بچے شامل تھے۔ شری امرناتھ یاترا کے دوران اب تک تقریباً ساڑھے تین لاکھ عقیدت مند مقدس امرناتھ گپھا کے درشن کر چکے ہیں۔ شری امرناتھ یاترا 11 اگست تک جاری رہے گی۔
