سری نگر، یکم اگست:
جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے ۔صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے ۔ اس دوران موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ندی نالوں ،دریاؤں کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ۔ سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 13.2 اور گلمرگ میں 8.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے علاقے میں دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 9.7 ڈگری، لیہہ میں 10.1 اور کارگل میں 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اس دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 22.2، بٹوت میں 17.6، بانہال میں 16.8 اور بھدرواہ میں 17.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا
