• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

یوتھ نیشنل کانفرنس صوبائی اجلاس: 5اگست2019کے فیصلوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ

Online Editor by Online Editor
2022-08-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
یوتھ نیشنل کانفرنس صوبائی اجلاس: 5اگست2019کے فیصلوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،04اگست:
جموں وکشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس کا صوبائی سطح کا اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر صدرِ صوبہ یوتھ سلمان علی ساگر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں زون صدور، ضلع صدور اور صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔
اس دوران کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتظامی خلفشار، لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات خصوصاً نوجوانوں کو درپیش پہاڑ جیسے چیلنج اور دیگر معاملات زیر غور آئے اور تمام شرکاء نے اپنی اپنی آراء پیش کی اور حکمرانوں کی نوجوانوں کُش اور سخت گیر پالیسی کو ہدف تنقید بنانے کے علاوہ 5اگست2019کے فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے نوجوانوں میں پائی جارہی مایوسی، حد سے تجاوز کر گئی بے روزگاری اور منشیات کے استعمال میں تشویشناک حد سے اضافے پر بھی زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبائی یوتھ عہدیداران نے اپنے اپنے علاقوں میں یوتھ ونگ کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی اجلاس کو آگاہ کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان علی ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام بشمول یوتھ کو اس وقت جن مصائب اور مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اُن کے سدباب کا راز یہاں کی خصوصی پوزیشن بحالی اور ایک مضبوطی عوامی حکومت کے قیام میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست2019کے غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلوں کو 3سال ہوگئے لیکن زمینی سطح پر تینوں خطوں کے عوام نے ان یکطرفہ فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے اور ہر ایک طبقہ ، مذہب اور خطے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اُن حقوق کی بحالی چاہتے ہیں جو ہمیں آئین کے تحت دیئے گئے اور جن کے تحت جموںو کشمیر اور یونین آف انڈیا کے رشتوں کی بنیاد پڑی تھی۔
انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے اور ہماری جماعت دفعہ370اور 35اے کی بحالی کیلئے ہر ایک جمہوری اور قانونی طریقہ کار اختیار کرکے لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق بحال ہوکرہی رہیںگے۔ سلمان علی ساگر نے کہا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں افسرشاہی کا راج مسلط کیا گیا ہے اور تاناشاہی پر مبنی اس راج میںیہاںکے لوگوں کے حقوق آئے روز سلب کئے جارہے ہیں۔
ماضی میںجو نوکریاں یہاںکے نوجوانوںکیلئے مختص ہوا کرتی تھی آج ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہ نوکریاں بیرونی ریاستوں کے اُمیدوار وں کو دی جارہی ہیں۔ جو سکالرشپ اور داخلے کشمیری طلباء و طالبات کیلئے مخصوص ہوا کرتے تھے وہ آج باہری ریاستوں میں رہنے والے طلباء و طالبات آسان سے لے کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی کی حد یہ ہے کہ آئے روز گذشتہ برسوں کے دوران بھرتی عمل کیلئے ہوئے امتحانات کو منسوخ کیا جارہاہے کیونکہ ان میں صرف جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ہی کامیاب ہوئے تھے اور اب ان اسامیوں کو نئے سرے سے مشتہر کرکے غیر ریاستوں کیلئے دروازے کھولنے کے مذموم حربے اپنائے جارہے ہیں۔ منتخب ہوئے فائنانس اکائونٹ اسسٹنٹ اُمیدار گذشتہ20دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ، ان نوجوانوں کو کورپٹ انتظامیہ اور نااہل حکمرانی کی سزا دی جارہی ہے۔ حکمران کورپشن میں ملوث افسران اور اُمیدواروں کی نشاندہی کرنے کے بجائے تمام900سے زائد نوجوانوں کے مستقبل کیلئے کھلواڑ کررہی ہے۔
سلمان علی ساگر نے کہا کہ حکمرانوں کی نوجوان کُش پالیسیوں سے یہاں کے نوجوان کو مایوسی کے بھنور میں دھکیلا جارہاہے اور یہاں کے نوجوانوں کو کہیں بھی روشنی کی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔ یہاں کانوجوان اس وقت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے اور ایسی صورتحال بہت سارے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر بُرے کاموں کی طرف دھکیل رہی ہے۔
سلمان علی ساگر نے پارٹی کی یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور منشیات اور دیگر سماجی بدعات کی روک تھام میںاپنا رول نبھائیں اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے نیا کشمیر منشور اور خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد سے لوگوں کو آگاہ کریں۔ اجلاس میں دیگر لیڈران کے علاوہ وسطی زون صدر مشتاق احمد میر ، شمالی زون صدر انجینئر سمیر بٹ ، جنوبی زون صدر پیرزادہ فیروز شاہ ، زاہد مغل، محمد عرفان زہگیر، انجینئر عابد وانی، سلمان متو، ضلع صدور اور ضلع سکریٹری بھی موجود تھے۔اجلاس کے اختتام پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں 5اگست2019کے فیصلوں کیخلاف احتجاج درج کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن اور اس تاریخی کو دو لخت کرنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا گیا اور حکومت ہند پر زور دیا گیا کہ ان غیر جمہوری اور غیر آئینی فیصلوں کو واپس لیا جائے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا قافلہ وادی کیلئے روانہ ہوا

Next Post

جموں وکشمیر میں بے پناہ وسائل موجود، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی:منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں وکشمیر میں بے پناہ وسائل موجود، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی:منوج سنہا

جموں وکشمیر میں بے پناہ وسائل موجود، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan