اننت ناگ،05اگست:
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے عشمقام علاقے میں جمعہ کو نیم فوجی دستے بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آسام کے رہنے والے ایک بی ایس ایف اہلکار متل ہزاریکا، جو جے این وی عشمقام میں یاترا ڈیوٹی پر تعینات تھا، نے جمعے کودوپہر کے وقت اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپاہی کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کےلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سیرہمدان اننت ناگ منتقل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ بی ایس ایف جوان کی جانب سے خودکشی کرنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے،اوراس مناسبت سے ایک معاملہ متعلقہ پولیس تھانے میں درج کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ طبی وقانونی لوازمات کومکمل کرنے کے بعدمہلوک اہلکارکی نعش کوآبائی گھربھیجنے کافیصلہ بی ایس ایف حکام لیں گے ۔
