سرینگر، 05 اگست:
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کرناہ کے چمک کوٹ علاقے میں ڈیوٹی کے اوقات میں غیر حاضری سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے جمعہ کو دو اساتذہ کو معطل کردیا۔زونل ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق ہردیال کے استاد کی دیر سے آمد سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
اس دوران افسر نے ہردیال کا دورہ کیا اور معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ دو اساتذہ وقت پر اسکول میں اچھی طرح سے حاضر ہونے میں ناکام رہے اور اسکول میں دیر سے پہنچے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی انکوائری شروع کی گئی ہے، اور ہریال میں تعینات غلام مصطفیٰ اور گلستان فاطمہ سمیت دو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک اہلکاروں کی تنخواہ روکی گئی ہے۔
