جموں ،6 اگست :
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایک خاتون اسسٹنٹ پروفیسر (نفسیات) کو ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے پر برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر شیوتا گنڈوترا، 20 جولائی 2018 کو مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور اس کے بعد سے بار بار اطلاع اور یاد دہانیوں کے باوجود اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع نہیں کی تھی۔
حکم نامہ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر سول سروس ریگولیشنز 1956 کے آرٹیکل 128 کے تحت انہیں کافی نوٹس دیئے جانے کے باوجود اس کی مسلسل غیر مجاز غیر حاضری اور ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بالآخر 20 جولائی 2018 سے ان کی خدمات کو ختم کر دیا۔
