جموں،6 اگست :
محبوبہ مفتی جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم کی بڑے پیمانے پر حمایت سے مایوس ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔ اِن باتوں کا اظہار بی.جے.پی صدر رویندر رینہ کے ساتھ سابق وزیر اور بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر پریا سیٹھی، نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ ناگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہیں۔
رویندر رینہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال پر ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ہر گھر ترنگا مہم جموں و کشمیر کے ہر گھر تک پہنچ گیا ہے اور عوام نے اپنے دلوں میں ترنگا مہم کو اپنا لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب بندوقوں کا خوف ختم ہو رہا ہے۔ وادی کے ہر حصے میں ترنگا فخر اور جوش و خروش کے ساتھ لہرایا جا رہا ہے۔ رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم کو جموں و کشمیر میں زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے جس نے محبوبہ مفتی کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے پورے طول و عرض میں قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے اور عام عوام بالخصوص نوجوانوں نے ابھیان کو ایک مشن موڈ پر قبول کیا ہے۔ رینہ نے کہا کہ ترنگا کو جموں و کشمیر کے ہر کونے میں فخر اور عزت کے ساتھ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس نے انہیں بے چین کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ نے پہلے بھی ترنگا کے نام پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے اور آج جب وہ ابھیان کو اتنے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مشاہدہ کر رہی ہیں تو پھر انہوں نے ایک مختلف نوٹ پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ انہیں جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا ابھیان کی حمایت کے لیے آگے آنا چاہیے اور اپنے گھر کی چھت پر ترنگا لہرانا چاہیے۔
