سرینگر ،9 اگست:
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور ابر آلود رہا ۔لیکن اس دوران شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو رہا تھا ۔منگل کی صبح سے آسمان صاف رہا۔اور سورج نکلنے کے بعد درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ۔
محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں اور کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جزوی طور ابر آلودہ رہا۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس ، پہلگام میں 16 اور گلمرگ میں 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.9، لیہہ میں 13.9 اور کارگل میں 16.6ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس ، کٹرہ میں 24.6، بٹوت میں 19.5، بانہال میں 19 اور بھدرواہ میں 18.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
