سرینگر،15اگست:
پائین شہر کے راجوری کدل علاقے میں گذشتہ شام جنگجووں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے راجوری کدل علاقے میں اتوار کی شام کو سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین اچانک تصادم شروع ہوا جس میں ابتدائی فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت کانسٹیبل سرفراز احمد ساکن بٹوٹ رام بن کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوا ۔ زخمی پولیس اہلکار کو آرمی ہسپتال سونہ وارمنتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ راجوری کدل کا علاقہ نوہٹہ پولیس استیشن کے تحت آتا ہے لہذا پولیس نے ٹویٹ میں نوہٹہ لکھا ہے۔
