• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

انتخابی فہرستوں میں25 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے اضافے سے متعلق میڈیارپورٹس غلط بیانی پر مبنی : انتظامیہ کی وضاحت

Online Editor by Online Editor
2022-08-20
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،20اگست:
حکومت جموں وکشمیر نے ” انتخابی فہرستوں میں25 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے اضافے سے متعلق میڈیارپورٹس“کی سختی کیساتھ تردید کرتے ہوئے یہ واضح کردیاہے کہ کوئی بھی شخص اپنی عام رہائش گاہ کوتبدیل کرکے پرانی جگہ پرخودکوحذف کرکے نئے مقام سکونت پر بطورووٹر اندراج کرواسکتا ہے ۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیاہے کہ انتخابی فہرستوں کاموجودہ خصوصی خلاصہ نظرثانی جموں و کشمیر کے موجودہ رہائشیوں کا احاطہ کرے گی اور تعداد میں اضافہ صرف ان ووٹروں کاہو گا جنہوں نے یکم اکتوبر2022 یا اس سے پہلے 18 سال کی عمر کو حاصل کر لیا ہے۔ساتھ ہی حکومت نے یہ انکشاف کیاکہ 2011کے خصوصی خلاصہ نظرثانی کے مقابلے میں رواں عمل کے تحت جموں وکشمیرمیں ووٹروںکی مجموعی تعدادمیں تقریباً 10لاکھ کے لگ بھگ اضافہ ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کی انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی رائے دہندگان کو شامل کرنے پرپیداشدہ تنازعہ کے درمیان، انتظامیہ نے ہفتہ کو واضح کیا کہ کشمیری تارکین وطن کے لیے ان کے اصل مقامی حلقے کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کےلئے خصوصی دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیری تارکین وطن کو ان کے اندراج کی جگہ یا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے یا جموں، ادھم پور، دہلی وغیرہ میں خصوصی طور پر سیٹ اپ پولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا اختیار جاری رکھا جائے گا۔
حکم نامے میں مزید واضح کیا گیاہے کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیرمیں جائیداد کی خریداری اور حکومت میںنوکریوں سے متعلق قواعد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کا ووٹروں کی نمائندگی یا کسی اور طرح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی سمری نظرثانی کا عمل الیکشن کمیشن وقتاً فوقتاً طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کرتا ہے،اوریہ ان نوجوانوں کو قابل بنانا ہے جو خود کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرنے کے اہل ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ، یہ ایک ایسے شخص کو بھی اجازت دیتا ہے جس نے اپنی عام رہائش گاہ کو تبدیل کیا ہے اور وہ پرانی جگہ پر خود کو حذف کر کے نئے مقام پر اندراج کروا سکتا ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 2011 میں جموں و کشمیر کے خصوصی خلاصہ نظرثانی میں شائع ہونے والے ووٹروں کی تعداد 66لاکھ921تھی اوراب ووٹروںکی تعداد بڑھ کر76لاکھ 2ہزار397ہوگئی ہے،اوریہ اضافہ بنیادی طور پر نئے ووٹروں کی وجہ سے ہے، جنہوں نے18 سال کی عمر کو پار کیا ہے۔
انتظامیہ نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا عمل شروع ہونے کے بعد انتخابی فہرستوں میں25 لاکھ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔انتظامیہ نے واضح کیاکہ یہ حقائق کی غلط بیانی ہے، جسے مفاد پرستوں نے پھیلایا ہے۔جاری حکم نامے میں مزیدکہاگیاہے کہ انتخابی فہرستوں کی رواں خصوصی خلاصہ نظرثانی جموں و کشمیر کے موجودہ رہائشیوں کا احاطہ کرے گی اور تعداد میں اضافہ ان ووٹروں کا ہو گا جنہوں نے یکم اکتوبر2022 یا اس سے پہلے18 سال کی عمر کو پاریاحاصل کر لیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مذہبی معاملات میں حکومتی مداخلت کیخلاف یوتھ نیشنل کانفرنس کی احتجاجی ریلی

Next Post

گوٹلی باغ گاندربل میں کہرام،25 سالہ لڑکی نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کولگام میں 34 سالہ جوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

گوٹلی باغ گاندربل میں کہرام،25 سالہ لڑکی نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan