گاندربل،20اگست:
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گوٹلی باغ علاقے میں جمعہ کو دیر شام ایک 25 سالہ لڑکی اپنے آبائی گاؤں میں نہر (پاور کنال) میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی۔ جے کے این ایس کے مطابق سرکاری زرائع نے بتایا کہ25سالہ شگفتہ جمعے کوشام دیر گئے آبائی گاؤں گوٹلی باغ گاندربل میں میں نہر (پاور کنال) میں ڈوب گئی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جواں سالہ لڑکی کی نعش دیر رات ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے سخت کوششوں کے بعد نہر سے بازیاب کر لی ۔دریں اثنا، نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ہونے کے بعد اس کے آبائی گاوں میں کہرام مچ گیا۔اُدھر گاندربل پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔
