جموں ،22 اگست:
قصبہ نوشہرہ کے علاقے سحر مکری میں ایل او سی پر بھارتی فوج کے دستوں نے ایک درانداز کو گولی مار کر گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر خودکش حملے کے لیے آ رہا تھا۔ راجوری ضلع پولیس نے بتایا کہ درانداز نے فوجی دستوں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گولی مار دی گئی جس وجہ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی درانداز کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی فوجی اسٹیبلشمنٹ میں لے جایا گیا اور پھر اسے مزید علاج کے لیے آرمی اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ایک پولیس افسر کے مطابق وہ وہ اسپتال میں زہر علاج ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے ۔ٹھیک ہونے کے بعد اُس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پولیس نے درانداز کی شناخت تبارک حسین کے نام سے کی جو مبینہ خودکش مشن پر تھا اور یہ دوسری بار تھا جب اسے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ایک پولیس اہلکار نے کہاکہ تبارک حسین کے زیرِ ناف بال اور بغلیں مونڈ دی گئی ہیں اور یہ زیادہ تر دہشت گرد اس وقت کرتے ہیں جب وہ خودکش حملہ کرتے ہیں جیسا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے۔اس سے قبل 25 اپریل 2016 کو جھنگڑ بٹالین، نوشہرہ سیکٹر نے دو پاکستانی دراندازوں کو پکڑا تھا۔
بھارتی فوج کے دستوں نے تین مشتبہ افراد کو ایل او سی کے پار گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا لیکن صرف دو مشتبہ افراد کو ہی پکڑا جا سکا۔
