سرینگر، 29 اگست:
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈورو کے چنگو علاقے میں ایک پل کے قریب پیر کی صبح ایک 37 سالہ شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے چنگو پل کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی دیکھی جس کی شناخت محمد سلیم کلی ولد گل محمد ساکنہ چنگو کے طور پر کی گئی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ سلیم پیشے سے درزی تھا اور اپنے آبائی گاؤں میں کام کرتا تھا، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
