جموں، 30 اگست:
جموں سری نگر قومی شاہراہ منگل کی صبح آٹھ بجے دونوں طرف سے ہلکی اور نجی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔ اِن گاڑیوں کو دوپہر ایک بجے تک گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے بعد افسران مالبردار، بڑی گاڑیوں کو ادھم پور سے سری نگر کی طرف روانہ کریں گے۔
عہدیداروں نے سیکورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کرتے ہوئے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ و نجی گاڑیوں کو گزرنے دیں۔ اس کے بعد قومی شاہراہ کی تازہ ترین حالت کا جائزہ لینے کے بعد اپنی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر منتقل کریں۔
دریں اثنا سری نگر- سون مرگ- گمری سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔ راجوری اور پونچھ اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھلی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
