چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے آپ کوبے گناہ ثابت کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ-’کورٹ میں ناک ناک کرکے انٹری توہوگئی ہے۔ اب بس آنکھ مار کر ایگزٹ بھی ہو جائے۔ ہاں میں غلط ہوں لیکن ہائے چکاچک-چکاچک بھی ہوں‘۔
دراصل سارہ علی خان جلد ہی اداکار رتیش دیش مکھ کے کامیڈی شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں نظر آنے والی ہیں اور یہ اسی کے لیے ایک پروموشن ہے۔ شائقین سارہ کے اس انداز کو بہت پسند کر رہے ہیں اور انہیں شو میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ایسے میں اپنے بے باک انداز کے لئے جانی جانے والی سارہ کو شو میں کامیڈی کا تڑکا لگاتے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ساتھ ہی سارہ کو شو میں رتیش دیش مکھ اور کشا کپیلا کے کچھتلخ سوالوں کے جواب بھی دینے ہوں گے۔ سارہ علی خان کا یہ ایپی سوڈ ایمیزون پرائم کے منی ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے۔
