• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے 229 پنچایتوں کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے متعدد پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رَکھا

کہا، ہمارا پختہ عزم ہے کہ سرحدی دیہات میں رابطے کو مضبوط کیا جائے

Online Editor by Online Editor
2022-09-13
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے 229 پنچایتوں کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے متعدد پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رَکھا
FacebookTwitterWhatsappEmail

پونچھ،13ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پونچھ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلع کی 229 پنچایتوں کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے 195 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رَکھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنی آمد پر شہیدڈپٹی ایس پی منجیت سنگھ میموریل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں ہاکی آسٹروٹرف اور سپورٹس سٹیڈیم میں ایک بکسنگ ہال کا اِفتتاح کیا اور ضلع کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے لئے سہولیات وقف کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرحدی ضلع کے اَپنے دورے کے دوران 78.80 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلی طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جن میں پُل ، سڑکیں ، پاور سب سٹیشنوں ،سمارٹ کلاس روموں ، ماڈل وِلیج دیرپا دیہی ترقی کا سبب بنیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ 14وَن دھن وِکاس کیندر روایتی جنگلاتی مصنوعات کی قدر میں اِضافے کے لئے مقامی سہولیات پید اکر یں گے اور قبائلی طبقے کو بااِختیار بنائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے کھیتوں کے مالکان کو مختلف دیگر فوائد فراہم کئے گئے ہیں اور سرحدی دیہات میں رہنے والے لوگوں میں خود اعتمادی کا احساس پیدا ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سپورٹس سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں جمع ہونے والے ضلع کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،’’ ہمارا پختہ عزم ہے کہ سرحدی دیہاتوں میں رابطے کو مضبوط کیا جائے ۔ ‘‘ اُنہوں نے کہا کہ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 14سڑک پروجیکٹوں سے خوشحالی آئے گی اور علاقے کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔
اُنہوں نے اعلان کیا کہ پونچھ میں جلد ہی 20 موبائل ٹاور اور ایک ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں اِنتظامیہ نے پوری تن دہی سے کوشش کی ہے کہ بنیادی ڈھانچہ اور سماجی بہبود کے فوائد اِس سرحدی ضلع کے دُور دراز دیہاتوں تک پہنچیں۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی گذشتہ برس پونچھ میں کُل 1,734 منصوبے مکمل کئے گئے جو ضلع کیپکس میں مقررہ ہدف سے زیادہ تھے ۔ اِس برس ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کے لئے ضلع کو 924 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اور اِس برس شروع کئے گئے 1,412 پروجیکٹوں میں سے 31؍ اکتوبر تک 80 فیصد کام مکمل کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پدم شری شریمتی مالی کو بھی خرا جِ عقیدت پیش کیا جو گجر طبقے کی ایک خاتون رُکن تھیں جس نے 1971ء کی جنگ میں پونچھ کو بچایا تھا۔اُنہوں نے اُنہیں خراج عقیدت کے طور اعلان کیا کہ ملک کے لئے شریمتی مالی کی انمول شراکت اور گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا،’’ نوجوان پود کو اس کی متاثر کن کہانی سے آگاہ کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مؤثر اَقدامات کے جائیں گے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پونچھ ہمارا فخر ہے اور اس کی ماحولیاتی فراوانی کو تبدیل کرنے او ر سیاحت کو فروغ دینے کے اِختراعی اور ماحولیاتی طور پر تیار کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جو دیگر اِقتصادی سرگرمیوں کو زیادہ فروغ دے گا۔
ضلع کی بے پناہ سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر پی ایم ڈی پی کے تحت نوری چھمب کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے کا بھی آج اِفتتاح کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی برادری برسوں سے سماجی اِنصاف کی منتظر ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میںمختلف سکیمیں نافذ کی گئی ہیں اور آج ہر قبائلی کنبے کو ان کے طویل عرصے سے آئینی حقو ق دئیے گئے ہیں۔
بتایا گیا کہ پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) کے تحت پونچھ میں قبائلی نوجوانوں کے لئے ہنرمندی کی ترقی شروع کی گئی ہے اور تربیت کے دو بیچ مکمل ہوچکے ہیں ۔ حکومت قبائلی طبقے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی سول سروسز ، جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹیو سروس اِمتحان، این اِی اِی ٹی ، جے اِی اِی اِمتحانات کے لئے کوچنگ کے اخراجات برداشت کر رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اعلان کیا کہ ان نوجوانوں کے لئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہوگی جو کاروباری بننے کے خواہشمند ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پونچھ میں گذشتہ برس 1,479 نوجوان لڑکوں او رلڑکیوں کو کارباری بنایا گیا ہے اور اُنہوں نے 3,500 سے زائد لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا ہے ۔اِس برس بھی ہم نے 1,062نوجوانوں کو کاروباری بنانے کا ہدف رکھا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ مشن یوتھ کے’’ ممکن‘‘ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 97 گاڑیاں تقسیم کی گئی ہیں اور ’’تیجسوینی‘‘ یوجنا کے تحت ہم 300 لڑکیوں کے کاروباری بننے کے خواب کو پورا کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ کی خصوصی توجہ بی اے ڈی پی ، سمردھ سیما یوجنا اور اسپریشنل بلاک کے تحت پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بناتے ہوئے سرحدی دیہات کی ترقی پر مرکوز ہے۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ سمردھ سیما یوجنا کے 55 پروجیکٹ اور اسپریشنل بلاک کے 11 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور ان کی ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پونچھ کے عوامی نمائندوں اور عوام کے مطالبا ت پر توجہ دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ مینڈھرپونچھ منی سیکرٹریٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پونچھ کے مختلف علاقوں بشمول چانڈک ، مینڈھر اور لوران کی بجلی صلاحیت میں بھی اِضافہ کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ’’ حکمرانی سب کے لئے ‘‘ کے اَصول پر کام کر رہے ہیں نہ کہ چند ایک کے لئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ رشوت سے پاک ، منشیات سے پاک اور روزگار پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے اہم کوششیں کی جارہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں نوکریوں کی مزید فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ سب اِنسپکٹر، فائنانشل اکاؤنٹ اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر کی بھرتی کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔
اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی محترمہ تمیم اختر نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی حکومت کا جموںوکشمیر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے اِصلاحی اقدامات کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَپنے خطاب میں پونچھ کے لوگوں کو ضلع کی مجموعی ترقی کے لئے شروع کئے گئے نئے پروجیکٹوں کے لئے مبارک باد دی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ایڈوکیٹ سنیل شرما صدر ایم سی پونچھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے متعدد سکیموں کے تحت مختلف استفادہ کنند گان کو منظوری نامہ حوالے کیا اور اس موقعہ پرمختلف شراکت داروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔
فنکاروں نے اَپنی شاندار پرفارمنس سے پہاڑی او رگوجری ثقافت کا مظاہرہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آج جن 45کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ۔ ان میں ایچ ایس ایس پونچھ میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے ہاکی ایسٹروٹرف ، سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے بکسنگ ہال کی عمارت کی تعمیر ،3.95 کروڑ روپے کی لاگت سے سرنکوٹ میں نوری چمب کو سیاحتی مقام بفلیار کے طور پر ترقی دینا۔ بہرام گالہ میں 50 میٹر سپین برج جس کی لگات 2.17 کروڑ روپے ہے،پونچھ میں 4.55 کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ڈگری کالج آڈیٹیوریم کی عمارت ، سی آر ایف کے تحت مینڈھر پر پُل 13.40 کروڑ روپے کی لاگت سے ،جے ٹی ایف آر پی کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول جڑا نوالی گلی مینڈھر اور ناری بالترتیب 99 لاکھ اور 1.14 کروڑ روپے کی لاگت سے ،رتی جبری سے لوئر سنجوٹ تک سڑک براستہ کچر محلہ قاضیان 2.19 کروڑ روپے کی لاگت سے ، 11.66 کروڑ روپے کی لاگت سے چانڈک سے شری بدھا امرناتھ جی شرائین منڈی تک سڑک کی بہتری شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے 151.23 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ان میں پونچھ میں 7.25 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل / پی آر آئیز کے رہائشی مکانات کی تعمیر ، 2.57 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈی ڈی سی آفس پونچھ ، بفلیار اور مینڈھر میں بی ڈی سی آفس کی عمارتیں ہر ایک کی لاگت 97لاکھ روپے ، نبارڈ کے تحت 50 کروڑ روپے کے 14 سڑک منصوبے ، سرنکوٹ ، مینڈھر ، لوران اور منکوٹ میں گجر او ربکروال ہوسٹلوں کی تعمیر 3.75 کروڑ روپے ہر ایک کی لاگت سے ، پی ایم اے اے جی وائی کے تحت 49 ماڈل ولیجز جن کی مالیتی 49 کروڑ روپے ہے ، کلسٹر ماڈل وِلیج پی ایم اے اے جی وائی کے ساتھ 10کروڑ روپے کی لاگت سے کنورجنس ، 1.50کروڑ روپے کی لاگت سے پاور سب سٹیشنوں کی تعمیر ، قبائلی علاقوں کے سکولوں میں 1.20 کروڑ روپے کی لاگت سے سمارٹ کلاس رومز، 2.10 کروڑ روپے کے 14وان دھن وِکاس کیندر اور 10.65 کروڑ روپے کی لاگت والے پی ایم کے ایس وائی ڈبلیو ڈی سی 2.0پروجیکٹ شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر موجود دیگر نمایاں اَفراد میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری محکمہ قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ، پی آر آئی کے اراکین ، لوگوں اور بالخصوص نوجوان بڑی تعداد میں موجو د تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کنگن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3 رہائشی مکانات، 2 گائے کے شیڈ جل گئے

Next Post

زنڈایا دو مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی کم عمر ترین سیاہ فام اداکارہ بن گئیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
زنڈایا دو مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی کم عمر ترین سیاہ فام اداکارہ بن گئیں

زنڈایا دو مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی کم عمر ترین سیاہ فام اداکارہ بن گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan