کولگام،20ستمبر:
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی فلاح عام ٹرسٹ کے آفس پر ایس آئی اے نے چھاپہ مارا۔
جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح نوگام سرینگر، سوپور اور کولگام میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ بتایا گیا کہ یہ چھاپے عسکریت پسندی کے لیے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے منگل کی صبح چھاپے مارے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں۔
