• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بھجن گانے سے کوئی مسلمان ہندو نہیں بنے گا، میں خود بھجن گاتا ہوں۔فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-09-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں ،21 ستمبر:
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسکولوں میں رگھو پتی راگھو راجہ رام بھجن گانے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھجن گانے سے کوئی مسلمان ہندو نہیں بنے گا۔ میں خود بھجن گاتا ہوں۔کشمیر کے مختلف سرکاری اسکولوں میں مہاتما گاندھی کی 135 ویں یوم پیدائش کے موقع پر طلبای ان کے پسندیدہ بھجن رگھوپتی راگھو راجہ رام ، ایشور اللہ تیرو نام گانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی اب کشمیر میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔ مسلم طلباء کو ہندو مت کی عبادت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔مذہبی اسکالرز کو جیل میں ڈالنا، جامع مسجد کو بند کرنا اور یہاں کے اسکول کے بچوں کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت کرنا کشمیر میں حکومت ہند کے حقیقی ہندوتوا ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔
جموں صوبے کے بٹوت میں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کی ایک کانفرنس کے بعد جب سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اس تناظر میں پوچھا گیا تو محبوبہ مفتی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی رائے رکھ سکتا ہے، لیکن بھجن گانا فرقہ وارانہ نہیں ہے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہے اور اگر آپ کسی دوسرے مذہب کے بارے میں کچھ پسند کرتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔میں بہت سے بھجن گاتا ہوں، تو کیا میں ہندو بن گیا ہوں؟ اگر کوئی مسلمان بھجن گائے گا تو وہ ہندو نہیں بنے گا۔ یہاں ہر سال ہزاروں ہندو اجمیر کی درگاہ پر جاتے ہیں، وہاں چادر چڑھاتے ہیں، تو کیا وہ سب مسلمان ہو گئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ ہم سب کو ساتھ رہنا چاہیے۔اس دوران جموں کشمیر یونٹی فاؤنڈیشن کے صدر اجت جموال نے کہا کہ محبوبہ مفتی اس وقت مایوس ہیں۔ اگر آپ ان کی تقریریں سنیں تو وہ کہتی ہیں کہ کشمیر نے مہاتما گاندھی کے ہندوستان سے ہاتھ ملایا۔ پھر اسی مہاتما گاندھی کے پسندیدہ گیت پر اعتراض کیوں ہے جو انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے گایا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ خود بھی فرقہ وارانہ ذہنیت کا شکار ہے۔
کشمیر کے ایک سینئر سماجی کارکن سلیم ریشی نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے شاید یہ بھجن پوری طرح نہیں سنی، سمجھ نہیں پائی۔ اس میں لکھا ہے ایشور اللہ تیرا نام یعنی خدا ایک ہے اور اس کے مختلف نام ہیں۔ ایک طرح سے وہ لوگوں کو مذہب کے نام پر اکسا رہی ہے، وہ خود لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کر رہی ہے۔ وہ جموں کے ہوائی اڈے کے قریب ایک بڑے مزار پر جاتی ہیں، جہاں مسلمانوں سے زیادہ ہندو ہیں، اس لیے تمام ہندو مسلمان ہو جاتے ہیں، یا شری امرناتھ کے دورے کے دوران جب کشمیری مسلمان شری امرناتھ کے عقیدت مندوں کے لیے مختلف خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ کیا مسلمان ہندو بن جاتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جوس فیکٹری، دوآبگاہ کشمیر، قفس میں ہے میری جان کس لئے ؟

Next Post

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ واقع چراگاہیں مقامی چرواہوں کی پہنچ سے ہوئیں دور

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ واقع چراگاہیں مقامی چرواہوں کی پہنچ سے ہوئیں دور

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ واقع چراگاہیں مقامی چرواہوں کی پہنچ سے ہوئیں دور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan