بڈگام،21ستمبر:
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدھ کے روز ضلع کے کھاگ علاقے میں ایک نوجوان کو نابالغ لڑکے کے ساتھ مبینہ طور بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے نوجوان نے کھاگ علاقے میں ایک 4 سالہ کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔
ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بارے میں اطلاع ملنے کے فوراً بعد بڈگام پولیس حرکت میں آئی اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔‘‘ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں سیکشن 377 آئی پی سی اور 04 پوسکو (POSCO)ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 52/22 درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر، سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر نوجوان اس جرم میں ملوث پایا گیا تو اسے عبرتناک سزا دی جانی چاہئے۔‘‘
