راجوری،22ستمبر:
سرحدی ضلع راجوری کے دہرہ گلی علاقے میں سڑک حادثے میں دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق سڑک حادثہ سب ڈویژن تھنہ منڈی کے دہرہ گلی کے مقام پر پیش اُس وقت پیش آیا جب ایک سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK11/8884 بفلیاز سے تھنہ منڈی کی جانب جا رہی تھی اور میگی موڑ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گئی۔
حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو تھنہ منڈی کے گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج ع معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہوئے دس افراد میں سے تین کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ ادھر، راجوری پولیس نے حادثہ کی نسبت کیس درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
